دگ وجے سنگھ کے متنازع بیان پر شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ 'دگ وجے سنگھ دانستہ طور پر ایسی بیان بازی کرتے ہیں۔ وہ اب قابل اعتبار نہیں رہے۔'
چوہان نے کہا کہ 'وہ ان کے بیان کو سنجیدگی سے اس لیے نہیں لیتے کیونکہ پورا ملک سنگھ اور بی جے پی کی حب الوطنی سے واقف ہے اور ہمیں ان کی گواہی کی ضرورت نہیں ہے۔'
شیوراج سنگھ چوہان نے الزام عائد کیا کہ 'سنگھ اور ان کے رہنما جو پاکستان چاہتا ہے، وہ بولتے ہیں۔ ایسے رہنما کو میں بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں اور نہ ہی ملک۔
بی جے پی کے ریاستی ترجمان رجنیش اگروال نے میڈیا سے کہا کہ 'شیوراج سنگھ کا یہ بیان بے حد قابل اعتراض ہے اور کانگریس کو اس بارے میں اپنا رخ واضح کرنا چاہیے۔'
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلمان جاسوسی کرتے ہیں۔'