ETV Bharat / state

MP Road Accident بیتول سڑک حادثے پر شیوراج سنگھ چوہان نے کیا تعزیت کا اظہار - Betul Road Accident

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بیتول ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں گیارہ لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Shivraj Singh Chauhan on Betul Road accident

بیتول سڑک حادثے پر شیوراج سنگھ چوہان نے کیا تعزیت کا اظہار

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 11:41 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بیتول ضلع کے جھلر تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں گیارہ لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'بیتول ضلع کے جھلر تھانہ علاقے میں ایک زبردست سڑک حادثے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ وہ ایشور سے مہلوکین کی روح کو سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول میں جھلر پولیس اسٹیشن کے قریب جمعہ کی صبح ایک بس کے ایک کار سے ٹکرانے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ بیتول کے ایس پی سملا پرساد نے یہ جانکاری دی۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بیتول کی طرف سے جارہی ایک بس اور پراتواڑہ سے مزدوروں کو لے جانے والی ٹویرا کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ یہ واقعہ اتنا دردناک تھا کہ ٹویرا میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے 11 میں سے سات لاشوں کو فوری طور پر نکال لیا، باقی چار کی لاشوں کو ٹویرا کاٹ کر نکالنا پڑا۔ جھلر پولیس نے تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ جھلر پولیس اسٹیشن کے انچارج دیپک پراشر نے بتایا کہ 'بس اور ٹویرا کے درمیان تصادم میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے'۔eleven people died in road accident at betul

یہ بھی پڑھیں: Betul Road Accident بیتول میں سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.