سابق وزریر اعلی شیوراج سنکھ چوہان نے کہا کہ ہمارے لاکھوں پناہ گزین بھائی-بہن جن کو ان کی زندگی میں مصیبت اٹھانی پڑی ان کو اس بل کے پاس ہونے سے نئی زندگی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے پناہ گزینوں کو شہریت دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب مدھیی پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
شیوراج سنگھ جوہان نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور میں اس کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ اور پارلیمان کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس بل پر ووٹ ڈالیں۔
انہوں نے کہا اس بل کی کانگریس اور پاکستان نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور کانگریس ایک ہی طرح سے بول بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں آج بھی اقلیتوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسے میں ان لوگوں کے لیے یہ بل پاس کیا گیا ہے تو یہ بل ہندوستانیوں کے لیے نہیں بلکہ یہ ان پناہ گزینوں کے لیے ہے جو پریشان ہیں۔