چوہان نے ٹویٹ کر کے کہا کہ وہ مسٹر جوگی کی موت سے دُکھی ہیں۔ انہوں نے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے کے لیے دعا کی۔
چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ و جنتا کانگریس کے سربراہ اجیت جوگی کا دوران علاج انتقال ہوگیا۔
سابق وزیراعلیٰ اجیت 9 مئی سے کوما میں تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 74 برس تھی۔اجیت جوگی کو گزشتہ 9 مئی کو املی کھاتے وقت سانس کی نلی میں بیج پھنس جانے کے باعث دل کا دورہ پڑنے کے بعد دارالحکومت رائے پور کے نارائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اسی وقت سے وہ کوما میں تھے۔ان کے غیر فعال دماغ کو سرگرم کرنے کے لیے ڈاکٹر مسلسل کوشش کررہے تھے لیکن 27 مئی کی شب میں انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا، ڈاکٹروں نے ان تھک کوشش کی اور انہیں کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آئی) دیا جس سے ان کی حالت میں سدھار آیا تھا لیکن اچانک ان کی حالت دوبارہ نازک ہوگئی۔
تقریباً 48 گھنٹے کے اندر جوگی کو آج تیسری مرتبہ دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔اجیت جوگی مرواہی سیٹ سے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ممبر تھے، پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر رینو، بیٹا امت جوگی اور بہو ودھو ایشوریا جوگی ہیں، ان کی اہلیہ بھی کوٹہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔اجیت جوگی کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے امت جوگی نے ٹویٹ کر کے دی اور بتایا کہ ان کی آخری رسومات کل ان کی آبائی سرزمین گوریلا میں ہوگی۔