ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے چلتے بہت بڑی تعداد میں الگ الگ صوبوں میں کام کرنے والے یومیہ مزدور واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان کے لیے ریاست مدھیہ پردیش سے بسوں کا انتظام کر انہیں ان کے صوبے میں پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ تو وہیں مدھیہ پردیش کے جو مزدور واپس آئے ہیں ان کے لیے یہاں شرم سدھیی اسکیم تیار کی گئی ہے، جس کے تحت ان کا روزگار کارڈ بنا کر جو جیسا کام جانتا ہے اس کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 23 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مزدور الگ الگ گرام پنچایتوں میں کام کر رہے تھے۔ انہیں مفت راشن دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہیں سنبل اسکیم سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار سیتو اسکیم بھی بنائی گئی ہے جس کے تحت جو کشل مزدور ہیں ان کی فہرست بنا کر جو جیسا کام جانتا ہے اس کے مطابق اسے کام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مزدور دوسری ریاستوں میں کام کرنے جانا چاہتا ہے تو ان کی بھی ایک فہرست بنائی جا رہی ہے تاکہ جس ریاست میں وہ کام کر رہا ہے وہاں بھی اس کا خیال رکھا جا سکے۔