مدھیہ پردیش میں پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت تعمیر ایک لاکھ نئے مکانوں کی چابیاں مستحقین کو ایک ساتھ منگل کو دی جائیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل 16 فروری کو بسنت پنچمی کے موقع پر گرہ پرویشم پروگرام میں مستحقین کے نئے مکانوں کا آن لائن افتتاح کریں گے۔ دارالحکومت بھوپال میں واقع منٹو ہال میں صبح گیارہ بجے گرہ پرویشم پروگرام میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شامل ہوں گے۔
اس موقع پر امت شاہ اور شیوراج چوہان مکان حاصل کرنے والوں سے بات بھی کریں گے۔ پروگرام میں پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ سسودیا اور وزیرمملکت برائے پنچایت اور دیہی ترقی رام کھیلاون پٹیل بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جل گاؤں سڑک حادثہ: کووند سمیت مختلف رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا
واضح رہے کہ پروگرام کو براہ راست دوردرشن مدھیہ پردیش اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔