ETV Bharat / state

'دگ وجے سنگھ پر شیوراج سنگھ کی تنقید' - ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی

کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ کے حالیہ ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیوراج سنگھ نے آج کہا کہ 'ان کی ذہنیت طالبانی ہے'۔ سابق وزیراعلیٰ نے ٹویٹ پر کہا تھا کہ 'بھارتی حکام خاموشی سے طالبانی رہنماؤں سے ملنے جاتے ہیں'۔

'دگ وجے سنگھ پر شیو راج سنگھ  کا تنقید'
'دگ وجے سنگھ پر شیو راج سنگھ کا تنقید'
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 4:00 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔

س دوران وزیراعلیٰ نے کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کے حالیہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کی (دگ وجے سنگھ) ذہنیت طالبانی ہے'۔ در حقیقت، دگ وجئے سنگھ نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کرتے ہوئے ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ 'بھارتیہ حکام خاموشی سے طالبان رہنماؤں سے ملنے جاتے ہیں'۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے پلٹ وار کیا۔

دگ وجے نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، 'طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے لئے بھارتیہ عہدیداروں کا خاموش دورہ 'یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "حکومت ہند کو اس موضوع پر فوری بیان دینا چاہئے۔ کیا بی جے پی اور آئی ٹی سیل اس کا نوٹس لے کر ملک مخالف زمرے لائے گا؟"

'دگ وجے سنگھ پر شیو راج سنگھ  کا تنقید'
'دگ وجے سنگھ پر شیو راج سنگھ کا تنقید'

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:

اندور کے عوام کی خودسپردگی اور جوش وخروش قابل تعریف: شیوراج

کانگریس کے رہنما ٹویٹر کے ذریعہ بی جے پی پر مسلسل تنقید کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'مودی جی اعلانات اور فیصلہ لینے سے پہلے نہیں سوچتے ، چاہے وہ نوٹ بندی ہو یا جی ایس ٹی کا نفاذ، اس کے ساتھ ہی کورونا کو وبائی امراض قرار دینے کے ساتھ ساتھ اسے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت قومی آفات قرار دے دیا، اور کورونا کی وجہ سے موت ہونے پر چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

دگ وجے سنگھ نے اگلی ٹویٹ میں لکھا، اس اعلان کے فورا بعد ہی مقتول کنبہ کو چار لاکھ روپے دینے کی فراہمی ختم کردی۔ بہانہ کیا ہے؟ کیا حکومت کے پاس فنڈز کی کمی ہے؟ سینٹرل وسٹا اور نئے پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم اور نائب صدر کی پرتعیش عمارتوں کی تعمیر کے لئے ہزاروں کروڑ روپے موجود ہیں، لیکن کورونا سے ہلاک ہونے والے کنبہ کے لئے نہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.