مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر شہدا کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیا۔
چوہان نے ٹویٹ میں لکھا ہے 'آزاد بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے شہید ہو جانے والے مادر وطن کے سپتوں کو سلام۔ آج کے دن 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ اس متبرک دن کے لئے ملک کے کئی سپوت ہنستے ہنستے شہید ہو گئے تھے۔ ان تمام بہادروں کے قدموں پر گلہائے عقیدت پیش کرتا ہوں'۔
بھارت چھوڑو تحریک کو اگست تحریک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مہاتما گاندھی کی جانب سے 8 اگست 1942 کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے بامبے سیشن میں اس تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
گریش چندر مرمو نے سی اے جی کے عہدے کا حلف لیا
کوزی کوڈ ایئرپورٹ پر ایرانڈیا طیارہ حادثہ کا شکار، 19 ہلاک
اس سے پہلے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جانب سے 14 جولائی 1942 کو ایک قرارداد پاس کی گئی تھی، جس میں برٹش حکومت سے مکمل آزادی کی بات کہی گئی۔
بھارت چھوڑو تحریک کی مخالفت بھی ہوئی، ہندو مہاسبھا کی جانب سے کھلے عام اس تحریک کا بائیکاٹ کیا گیا۔