ETV Bharat / state

اندور: شہر قاضی نے لوگوں سے ٹیکہ کاری کی اپیل کی

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 9:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اپر کلکٹر اور شہر قاضی نے مسلم علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے کورونا سے تحفظ کے لیے جلد از جلد ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی۔

ٹیکہ کاری کی اپیل
ٹیکہ کاری کی اپیل

شہر اندور میں کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا کے 898 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے تحفظ کے لیے حکومت نے ریاست میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا انعقاد کیا ہے۔

ٹیکہ کاری کی اپیل

شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی اور اپر کلیٹر راجیش راٹھور نے مسلم رہنماؤں کے ساتھ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد کورونا کا ٹیکہ لگوا لیں۔

اس موقع پر شہر قاضی نے کہا کہ عالمی سطح پر کرونا سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور اس سے تحفظ کے لئے جتنی جلدی ہو کورونا کا ٹیکہ کا لگوا لینا چاہیے۔

اپر کلکٹر نے کہا کہ مسلم علاقوں میں ٹیکہ کاری کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے تاہم اس سلسلے میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے، اس لیے ہم شہر قاضی کو اپنے ساتھ لے کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں اور لوگوں سے کورونا ویکسینیشن میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.