اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں ہندوستان کی آزادی کا امرت منا رہا ہے۔ تحریک آزادی میں اپنی جان قربان کرنے والے عظیم مجاہدوں کی یاد میں مدھیہ پردیش پردیش کے شہر اندور میں تنظیم اد بھت نے شہید میلے کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے تحریک آزادی میں اپنی جان نثار کرنے والے شہداؤں کے کنبے والوں نے شرکت کی تنظیم نے کنبے کو اعزاز و اکرام سے نوازا وہیں شہید کی یاد میں ایک پوسٹر نمائش اور عارضی میموریل بھی بنایا گیا میلے میں طلبہ نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ ثقافتی تقریب میں حصہ لیا۔
شہید سعادت خان کے کنبےکی پانچویں نسل کے رضوان خان نے شہید میلا منتظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سعادت کھانے برطانوی حکومت کے خلاف اواز بلند کی تھی جب برطانوی حکومت 1857 کے گدر کو دبانے میں کامیاب ہو گئی تب بھی سعادت کا 17 سال تک مفرور رہے اور ازادی کی جدوجہد میں لگے رہے مگر مقبری کی چلتے برطانوی حکومت نے انہیں گرفتار کر اسی درخت پر پھانسی دے دی جہاں جہاں سے انہوں نے انگریزوں کے خلاف انقلاب برپا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Sir Syed Day Celebration تحریک آزادی میں مسلم یونیورسٹی کے طالبات کے کردار پر تصویری نمائش
شہید اعظم بهاگت سنگھ کے بھتیجے نے بتایا کہ یہ ازادی مفت میں نہیں ملی بلکہ تقریبا ساڑھے سات لاکھ نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے حاصل کی ہے اس لیے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نوجوانوں کو اس سے اشنا کریں اور جو تصور تحریک ازادی کے مجاہدوں نے ازاد بھارت کے لیے دیکھا تھی وہ ابھی بھی مکمل نہیں ہوا ہے