بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں سخت سردی نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اس سردی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے دن میں بھی لوگ گرم کپڑوں میں نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ آج کئی دن دنوں بعد تیز دھوپ نے تباہی پھیلانے والی ٹھنڈی ہواؤں سے لوگوں کو کچھ ضرور راحت دی ہے۔ لیکن محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آنے والے دن مزید مشکل ہونے والے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ذریعہ بارش اور ٹھنڈی کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ یہاں محکمہ موسمیات نے 13 جنوری کے بعد موسم کے مزید خراب ہونے کے امکان ظاہر کیے ہیں۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 13،14 اور 15 جنوری کو بادل اور بارش متوقع ہے۔ اس وقت شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے بعد دیگر آنیوالی ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی بھارت میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ Severe Cold Affected Normal life in Madhya pradesh
ان دنوں مدھیہ پردیش کے نصف حصے یعنی گوالیار، چمبل، بندیل کھنڈ، بگھیل کھنڈ اور مہاکوشل میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ کئی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیئس سے نیچے چلا گیا ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ ٹھنڈ بھی شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب لوگوں میں فراسٹ بائٹ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ فراسٹ بائٹ کا ایک ممکنہ طور پر مستقل حالت ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب جسم کی نشو (جیسے ہاتھ اور انگلیاں، کان ) سرد موسم میں ٹھنڈے پانی کی وجہ سے زخمی ہوتے ہیں۔ سرد ہواؤں اور اونچائی کی وجہ سے سردیوں میں فراسٹ بائٹ ہونے کی امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی ہوسکتا ہے جب جلد کو ڈھانپ لیا جائے۔ وہیں ریاست کا ضلع نرمدا پورم بھی ٹھنڈ کی زد میں ہے ہل اسٹیشن پچمڑھی میں سردی جم رہی ہے۔ وہاں 7 جنوری کی رات موسم کی سرد ترین رات تھی۔ رات کی درجہ حرارت ایک ڈگری تک گر گیا۔ صبح 6:30 بجے جب لوگ بیدار ہوئے تو انہوں نے گاڑیوں اور گھاس پر شبنم کے جمے ہوئے قطرے دیکھے ۔ دوسری طرف نرمدا پورا میں درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا۔ نئے سال میں پہلی بار پچمڑھی میں پارہ 3 ڈگری اور نرمداپورم میں 7.6 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ وہی مدھیہ پردیش میں گوالیار، چمبل، رائسین، رتلام، نیمچ، مندسور، عمریا، چھترپور اور ٹیکم گڑھ میں گھنی دھند چھائی رہی۔ اس کے ساتھ ان سبھی اضلاع میں شدید سردی اور ٹھٹرا دینے والی ٹھنڈ سے ام زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی اس سرد موسم سے راحت ملنے کی امید کم ہے۔ اور اگر سرد لہر اور بارش موسم میں شامل ہو جاتے ہیں تو ایک بار پھر سرد موسم اپنی اونچائی پر پہنچ جائے گا۔ Madhya Pradesh Weather Update
یہ بھی پڑھیں : Cold winds in MP مدھیہ پردیش میں سرد ہواؤں کا آغاز