ETV Bharat / state

Morena Road Accident مدھیہ پردیش کے مورینا میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

مدھیہ پردیش کے مورینا میں گوالیار سے دہلی جانے والی بس نے ڈمپر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ 12 سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔ road accident in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش کے مورینا میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 8:50 AM IST

مورینا: ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا، گوالیار سے دہلی جا رہی ایک بس ضلع کے سرائچھولا تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے-44 دیوپوری بابا مندر کے قریب سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 12 سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔ فی الحال تمام زخمیوں کو موقع سے علاج کے لیے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ، جب کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر پولیس فورس موقع پر موجود ہے۔ دراصل، بس میں بیٹھے زیادہ تر لوگ مزدور طبقے سے تعلق رکھتے تھے، جو ٹیکم گڑھ اور چھتر پور (ایم پی) سے مزدوری کے لیے دہلی جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: MP Road Accident بس اور موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے دو لوگوں کی موت

رات تقریباً 2 بجے بس ڈرائیور نے اچانک سڑک پر کھڑے ڈمپر کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوا۔ زخمیوں کے مطابق، "ڈرائیور نیند میں تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، تاہم اس حادثے میں بس ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے۔" سرائچھولا تھانہ علاقہ میں بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کی خبر ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیندر سنگھ چوہان موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی لاشوں کو ایمبولینس کی مدد سے مورینا ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا۔ تمام زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.