ETV Bharat / state

MP Road Accident ٹیکم گڑھ میں کار درخت سے ٹکرائی، پانچ لوگوں کی موت - ٹیکم گڑھ میں سڑک حادثہ

ضلع ٹیکم گڑھ کے مانجھی گاؤں میں ایک کار درخت سے ٹکرا گئی۔ جس میں 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ Road Accident in Tikamgarh

ٹیکم گڑھ میں کار درخت سے ٹکرائی، پانچ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 11:25 AM IST

Updated : Mar 8, 2023, 1:48 PM IST

ٹیکم گڑھ: مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا جہاں چار لوگوں کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے انہیں جھانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں سوار افراد ممبئی سے راج نگر جا رہے تھے، کار ابھی دجتارا روڈ پر مانجھی گاؤں کے پاس پہنچی ہی تھی کہ درخت سے ٹکرا گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وہیں 24 فروری کو، سدھی ضلع میں موہنیا ٹنل کے قریب بڑکھرا گاؤں کے قریب ایک ٹرک نے ہائی وے کے کنارے کھڑی بسوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جائے وقوعہ سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شبری جینتی کے موقع پر ستنا ضلع میں مہاکمبھ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی سینیئر رہنما موجود تھے۔ بس سوار بھی بھی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، واپسی کے دوران حادثہ ہو گیا۔ مدھیہ پردیش میں سڑک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئے روز ہونے والے حادثات میں کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ اس سے قبل مورینہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کی موت ہو گئی۔ دوسری جانب دموہ کے گاؤں سانگا کے قریب موٹر سائیکل بس سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: MP Road Accident امت شاہ کی ریلی سے واپس لوٹ رہی بس حادثے کا شکار، چودہ افراد ہلاک

Last Updated : Mar 8, 2023, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.