اس موقع پر کانگریس بھوپال پارلیمانی حلقے کے امیدوار دگ وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ 'اکشے ہونکا ایک قابل نوجوان ہیں، وہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کا کام کر رہے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'راہل گاندھی نے جس طرح سے کانگریس کا منشور تیار کیا ہے اس سے متاثر ہو کر اکشے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں'۔
اس موقع پر اکشے ہونکا کا کہنا تھا کہ 'اگر اس وقت ملک میں سب سے بڑی پارٹی کوئی ہے تو وہ کانگریس ہے' میں لگاتار روزگار کو لے کر کام کر رہا ہوں تاکہ ہم ملک کے نوجوانوں کو روزگار مہیا کراسکیں اور کانگریس میں شمولیت کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ملک اور صوبے کے نوجوان کے ہاتھ میں کام ہو'۔
آپ کو بتادیں کہ 'اکشے ہونکا نے صوبہ مدھیہ پردیش میں عام آدمی پارٹی کو کھڑا کرنے میں کافی مشقت کی تھی اور بی جے پی کے قد آور رہنماوں کے کارنامے منظر عام پر لےکر آئے تھے-