ETV Bharat / state

رام مندر کے سنگ بنیاد پر سینیئر صحافی کا رد عمل - رام مندر کی سنگ بنیاد

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رام مندر کی سنگ بنیاد پر سینئر صحافی ظفر عالم نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کے لئے دیوالی ہے تو ہمارے لئے محرم ہے'۔

سینئر صحافی ظفر عالم
سینئر صحافی ظفر عالم
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:40 PM IST

Updated : Aug 5, 2020, 6:57 PM IST

بابری مسجد اور رام مندر تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آج وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھا ہے۔ جس پر سینئر صحافی ظفر عالم نے ای ٹی وی بھارت کو اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'آج اگر اس کو ایک لائن میں کہوں تو یہ ان کے لیے دیوالی ہے تو ہمارے لئے محرم ہے، کیونکہ مسلمانوں کے جذبات بابری مسجد سے صرف اس لئے نہیں جڑے ہوئے تھے کہ اس میں بابر کا نام جڑا ہوا ہے'۔

سینئر صحافی ظفر عالم

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بابر کا نام اگر ہٹا بھی لیا جائے تو وہ مسجد ہے اور مسلمان کے جذبات مسجد سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا اس میں صاف لکھا ہوا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے نشان تو ملے ہیں لیکن مندر کے ثبوت نہیں۔ اس کے باوجود مسلمانوں نے کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرلیا مگر کہیں نہ کہیں ان کے دل میں یہ ملال ضرور ہے کہ یہ فیصلہ زبردستی کا ہے پھر بھی اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔

لیکن انشاءاللہ جس دن اللہ کی عدالت میں سچ اور حق کا فیصلہ ہوگا اس دن ہمارے ساتھ رام بھی کھڑے ہوں گے اور رحیم بھی کھڑے ہوں گے اور ہم مقدمہ بھی جیتیں گے۔

Last Updated : Aug 5, 2020, 6:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.