ETV Bharat / state

Seminar in Memory of Hyder Biyabani : بھوپال میں حیدر بیابانی کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 7, 2022, 6:21 PM IST

ادب اطفال کے مشہور و معروف شاعر حیدر بیابانی کی ولادت یکم جولائی سنہ 1948 کو ریاست مہاراشٹر کی تاریخی شہر اچلپور کے کرج گاؤں میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی اچلپور میں گزاریں۔ 19 جنوری 2022کو ان کا انتقال ہو گیا۔ Poet Hyder Biyabani was born in Maharashtra

بھوپال میں حیدر بیابانی کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

بے نظیر انصار ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال کی اقبال لائبریری میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ Seminar at Iqbal Library Bhopal یہ سیمینار ادب اطفال کے مشہور و معروف شاعر حیدر بیابانی کے یاد میں بعنوان 'حیدر بیابانی یادیں اور باتیں' پر منعقد کیا گیا۔ Seminar organized in memory of Hyder Biyabani in Bhopal

بے نظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقبال لائبریری میں منعقدہ اس سیمینار میں اردو کے ممتاز ادیبوں نے شرکت کی اور حیدر بیابانی کی تحریروں کو ادب اطفال کی روح سے تعبیر کیا۔ Seminar at Iqbal Library by Benazir Ansar Education Society

پروگرام کا آغاز حیدر بیابانی کے پوتے انتخاب حیدر نے حیدر بیابانی کی حمد 'اللہ بہت بڑا ہے' پیش کرکے کیا۔

حیدر بیابانی کا شمار اردو زبان میں ادب اطفال کے ممتاز ادیبوں میں ہوتا ہے۔ حیدر بیابانی کی تعلیم و تربیت اچلپور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا لیکن یہ ملازمت انہیں راس نہیں آئی اور انہوں نے خود کو ادب اطفال سے منسلک کر لیا۔

حیدر بیابانی نے اپنی 74 سالہ زندگی میں ادب اطفال کے مختلف موضوعات پر 55 کتابیں لکھیں اور ان کی تحریر نہ صرف مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش بلکہ ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے نصاب کا بھی حصہ ہے۔

بھوپال کی اقبال لائبریری میں بے نظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں دانشوروں نے حیدر بیابانی کی تحریروں کو ملک گیر سطح پر ادب اطفال کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

بے نظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ 'سیمینار کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو حیدر بیابانی کی تحریروں سے واقف کرانا ہے۔' Wazir Ansari on Hyder Biyabani

ممتاز شاعر منظر بھوپالی نے حیدر بیابانی کے افکار پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'حیدر بیابانی کا جو وطن ہے وہی میرا بھی وطن ہے۔ حیدر بیابانی میں ادب اطفال کے لیے اس چھوٹے سے شہر سے جو تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے وہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا'۔

سیمینار میں ممتاز ادیب اقبال مسعود اور نعمان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'حیدر بیابانی کا سارا ادبی سرمایہ بچوں کے ادب سے وابستہ ہے۔'

انہوں نے زندگی بھر جو کچھ بھی لکھا وہ بچوں کے ادب کے لئے لکھا۔ بچوں کے بہتر کردار کے لئے بچوں کی دلچسپی کے لیے لکھا- اور انہوں نے ایک ایسے عہد میں بچوں کے لیے ادب تخلیق کیا جب اردو میں ادب اطفال کا ذخیرہ روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے۔

بے نظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں حیدربیابانی کے نام سے سالانہ قومی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ ایوارڈ ہر سال یکم جولائی کو حیدربیابانی کی یوم ولادت کے موقع پر ادب اطفال میں نمایاں کام کرنے والی ممتاز شخصیت کو دیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Haider Bayabani Passes Away: حیدر بیابانی کے انتقال سے ’ادب اطفال‘ کو ناقابل تلافی نقصان

ہم آپ کو بتادیں کہ حیدر بیابانی کی ولادت یکم جولائی سنہ 1948 کو ریاست مہاراشٹر کی تاریخی شہر اچلپور کے کرج گاؤں میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی اچلپور میں گزاریں۔ 19 جنوری 2022کو ان کا انتقال ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.