ETV Bharat / state

Seminar On Unani Tibbi بھوپال میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 8:18 PM IST

یونانی میڈیکل پریکٹشنر کو مریض کا علاج ،دواؤں کے استعمال کے ساتھ انہیں لیگل اور ایتھکل مسائل سے روبرو کرانے اور اس کے قانونی پہلوؤں سے روشناس کرانے کے مقصد سے حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام بھوپال میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا Seminar On Unani Tibbi

بھوپال میں یونانی طب سیمینار
بھوپال میں یونانی طب سیمینار

بھوپال: طب یونانی کی ادویات اور اس کے موثر استعمال سے عوام کے بیچ جہاں یونانی ادویات کی افادیت میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں عوامی بیداری سے میڈیکل پریکٹشنر کو لیگل اور ایتھکل مسائل سے بھی روبرو ہونا پڑرہا ہے ۔ Seminar On Unani Tibbi In Bhopal In Madhya Pradesh

یونانی میڈیکل پریکٹشنر کو مریض کا علاج ،دواؤں کے استعمال کے ساتھ انہیں لیگل اور ایتھکل مسائل سے روبرو کرانے اور اس کے قانونی پہلوؤں سے روشناس کرانے کے لئے بھوپال میں حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام بھوپال میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

دو روزہ قومی سمینار میں ماہرین طب کے ساتھ محکمہ آیوش کے اعلی افسران نے شرکت کی اور میڈیکو لیگل اینڈ ایتھکل ایسوس ان میڈیکل پریکٹس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

بھوپال میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد

سیمنار میں آئے مقررین نے کہا کہ حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج نے دو روزہ جو قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے یہ نہ صرف وقت کی بڑی ضرورت ہے بلکہ میڈیکل پریکٹس کرنے والوں کو مریض کا علاج کرتے وقت انہیں لیگل پہلوؤں کی بھی معالومات ہونا چاہئے۔ ہمارے جو نئے ڈاکٹر ہیں انہیں میڈیکل ایتھکس ہے جو ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، اس کو کیسے اپنائیں اور کس طرح سے مریضوں کے اندر جو گمراہی ہے اور جو نیگلیجنس ہے جس کے معاملے آجکل بڑھ گئے ہیں ۔وہ کیسے کم ہو پائیں اور ہمارے ڈاکٹروں کو قانونی پہلوؤں سے کیسے بچایا جا سکتا ہے ، انہیں کورٹ کچہری کے چکر نہ لگانے پڑیں اور وہ مریضوں کا بہترین علاج کر سکیں اس کے تعلق سے انفارمیشن دینے کے لئے یہ ورکشاپ منعقد کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ طب یونانی کو عوام کے بیچ اور کیسے موثر انداز میں لے جایا جا سکتا ہے۔ اس پر بھی بات کی جارہی ہے تاکہ مریض کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے۔

وہی مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مریض اپنے حقوق کو لیکر بہت بیدار ہو چکا ہےمیڈیکل نیگلیجنس کولیکر اور یوں بھی بہت ضروری ہے کہ ہم مریض کا استحصال نہ ہونے دیں، اس پر ایکسپریمنٹ نہ کریں اور اس کو زیادہ سے فائدہ پہنچائیں ۔ دوسرے یہ ہے کہ اگر ڈاکٹر قانونی پہلوؤں سے واقف نہیں ہوگا تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ مریض انہیں بلیک میل کرنے لگتا ہے کچھ ادویات کے استعمال کو لیکر، اس لئے ڈاکٹرکی معلومات میں اضافہ کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:Unani Tibbi Conference دیواس میں آل انڈیا یونانی یونانی طبّی کانگریس کانفرنس انعقاد

پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ انڈین پینل کوڈ 1860 کے مطابق اگر کوئی مریض آتا ہے اور وہ سیریس حالت میں ہے تو پہلی اس کی جان بچانا ضروری ہے ، کچھ ایسے لمحات بھی ہوتے ہیں جب مریض اس پوزیشن میں نہیں ہوتا ہے کہ وہ کوئی اطلاع فراہم کر سکے، ایسے میں ڈاکٹر کے لئے اس کی جان بچانا ضروری ہے۔ ہمارے یہاں ریسرچ پروٹوکال ہے جس کے مطابق کام کیا جاتا ہے۔ اس میں مریض سے ایتھکل کلیرنس لینا ضروری ہوتا ہے ۔ جب ہم کوئی ریسرچ کرتے ہیں تو مریض سے ایتھکل کلیرینس لیتے ہیں پھر دواؤں کا ہم استعمال کرتے ہیں ۔اگر آپ طب یونانی کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ نئی تحقیق نے طب یونانی کو بہت آگے بہنچا دیا ہے۔نئی تحقیق سے ترقی کے امکانات طب یونانی میں مرید روشن ہوگئے ہیں۔ یونانی میں تحقیق کو مزید وسعت دینے کے ساتھ لیگل اور ایتھکل پہلؤوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

وہیں پونہ سے آئے ڈاکٹر اختر فاروقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمارے ایم ڈی اور ایم ایس دونوں کورسز چل رہے ہیں ا ور طلبا کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے جہاں تک میڈیکل ایتھکس کا سوال ہے تو ہم لوگ کسی بھی ریسرچ میں بغیر ایتھکل کمیٹی کی رضا مندی کے آگے نہیں بڑھتے ہیں اور اگر مریض پر کسی دوا کا ٹرائل بھی ہونا ہوتا ہے تو ایتھکل کمیٹی ہی اس کا ایپرول دیتی ہے۔ Seminar On Unani Tibbi In Bhopal In Madhya Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.