ETV Bharat / state

اندور: اسٹین سوامی کی موت کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ - اردو نیوز اندور

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے سماجی کارکن اسٹین سوامی کی حراست میں ہوئی موت کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سوامی کی موت کے ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

SDPI demanded seeks action against the accused in the death of stain swami
اسٹین سوامی کی موت کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 9:10 PM IST

قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن اسٹین سوامی کو این آئی اے نے بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں گرفتار کیا تھا، جن کی حراست میں موت ہوگئی۔

دیکھیں ویڈیو

اس پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کمشنر دفتر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا، جس میں مطالبہ کیا کہ اسٹین سوامی کی موت کی ذمہ داروں پر سخت کاروائی کی جائے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکے ضلع صدر ڈاکٹر ممتاز قریشی نے حکومت پر الزام لگایا کہ سوامی کی موت سیاسی سازش کے تحت ہوئی ہے۔ جیل میں ان کو معقول علاج بھی نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: گلبرگہ: فادر اسٹین سوامی کی موت پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

ایس ڈی پی آئی کے کارکن اپنے ہاتھوں میں بینر لیے کمشنر دفتر پہنچے تھے، جس پر لکھا تھا کیا متحد ہوکر غلط کی مخالفت کرنا بھارت میں جرم ہے؟ اگر نہیں تو پھر اسٹین سوامی کو جیل میں کیوں ڈالا ؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.