ریاست مدھیہ پردیش کانگریس میں کیا سب کچھ ٹھیک ہے، یہ سوال اس لیے اہم ہے کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان تنازعہ کی خبریں روزانہ آتی رہتی ہیں۔
وزیر اعلی کمل ناتھ اور جیوتی رادتیہ سندھیا کے درمیان تکرار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ایک دن پہلے ہی سندھیا نے ٹیکم گڑھ میں مہمان اساتذہ کی حمایت میں سڑک پر اترنے کی بات کہی تھی۔ ساتھ ہی منشور کے تمام وعدوں کو پورا کرانے کے لیے جاری احتجاج پر بھی بات کی تھی۔
اس پر جب آج ریاست کے وزیر اعلی کمل ناتھ سے سوال پوچھا گیا تو ان کی ناراضگی واضح طور پر نظر آئی، انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر آپ سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکلنا چاہتے ہیں تو اتر جائیں۔