ETV Bharat / state

بھوپال: بزم ضیاء کے تحت پرشکوہ 'سرونج مشاعرہ'

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے ادبی شہر سرونج میں استاد شاعر ضیاء اسدی کی یاد میں بزم ضیاء کے تحت شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا- اس مشاعرے کا انعقاد ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے کیا گیا تھا جس کی عوامی حلقوں میں بالعموم اور ادبی حلقوں میں بالخصوص زبردست پزیرائی کی جا رہی ہے۔

bazm zaya
bazm zaya

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کے ادبی طور پر زرخیز شہر سرونج، دارالحکومت بھوپال سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پربسا ہوا ہے۔ اس شہر نے مدھیہ پردیش کو بڑے بڑے شعراء و ادباء دیے ہیں۔ جس میں خاص طور پر خالد محمود، مختار شمیم، ڈاکٹر میر شاہد، فرید اقبال جیسے قابل قدر نام شامل ہیں۔

بھوپال میں 'سرونج مشاعرہ' کا پرشکوہ انعقاد

وہیں شہر سرونج میں آج استاد شاعر ضیاء اسدی کو بزم ضیاء کے تحت یاد کیا گیا۔ جس میں مدھیہ دیش کے کئی اضلاع سے جید شعراء کرام نے شرکت کر مشاعرے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔
آج کے مشاعرے بزم ضیاء کی نظامت کے فرائض معتبر شاعر فرمان ضیائی نے انجام دیے۔

اس مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی، ان کے نام درج ذیل ہیں۔

1- شاہد اسلم.

2- عظیم منتظر

3- اسد خان

4- اسلم ریاض

5- صلاح الدین انور

6- طاہر ضیائی

7- نصر سرونجی

8- اقبال مسعود

9- واسی احمد ولی

10- ڈاکٹر شان فخری سمیت متعدد شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیے
ہاتھرس سانحہ: ایس آئی ٹی نے حکومت کو رپورٹ سونپی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.