ETV Bharat / state

رائے سین: چار اسمبلی سیٹیں، سبھی پر سخت مقابلہ

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں زیر اقتدار بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس میں سخت مقابلہ مانا جارہا ہے۔ یہاں رائے سین ضلع کی چار اسمبلی سیٹوں میں سے تین ہائی پروفائل سیٹوں سانچی، سلوانی اور بھوجپور پر موجودہ اور سابق وزراء کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔Madhya Pradesh Election 2023

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 12:34 PM IST

Madhya Pradesh Election 2023
Madhya Pradesh Election 2023

رائے سین: اس بار راجدھانی بھوپال سے متصل مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع کی چار اسمبلی سیٹوں میں سے تین ہائی پروفائل سیٹوں سانچی، سلوانی اور بھوجپور پر موجودہ اور سابق وزراء کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک سیٹ پر ہے اور اس نے ایک بالکل نئے چہرے کو متعارف کرا کر اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
ضلع کی سب سے ہائی پروفائل سیٹ درج فہرست ذات محفوظ سانچی ہے، جہاں ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر پربھورام چودھری کی ساکھ، جو کانگریس چھوڑ کر مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوئے، کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ تاہم سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اس بار یہاں ’ناراض بی جے پی‘ اور ’مہاراج بی جے پی‘ کا فیکٹر نظر آرہا ہے۔ اکثر ڈاکٹروں کے درمیان مقابلہ دیکھنے والی اس سیٹ پر بی جے پی نے ایک بار پھر وزیر ڈاکٹر پربھورام چودھری پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ وہیں، پارٹی کے اس فیصلے سے سابق وزیر اور یہاں سے کئی بارایم ایل اے ڈاکٹر گوری شنکر شیجوار کی ناراضگی بھی صاف نظر آرہی ہے۔
سال 2020 میں ریاست میں بڑے پیمانے پر دل بدل کے بعد، بی جے پی کا گڑھ سمجھی جانے والی اور سانچی استوپوں کے لیے پوری دنیا میں مشہور اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوا، جس میں اس وقت بی جے پی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر پربھورام چودھری نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس کے مدن لال کو 63 ہزار 809 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یہ اس سیٹ کو سب سے زیادہ ووٹوں سے جیتنے کا ریکارڈ بھی ہے۔ اس بار کانگریس نے مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر سی جی گوتم کو ٹکٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کی خواہشات سے لے کر بچوں کی تعلیم تک، مدھیہ پردیش میں کانگریس کی ضمانت: پرینکا
سانچی اسمبلی سیٹ پر کل ووٹر 2 لاکھ 53 ہزار 369 ہیں جن میں 1,33,510 مرد ووٹر اور 1,19,852 خواتین ووٹرز کے علاوہ سات دیگر (تیسری جنس) ووٹر شامل ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.