ETV Bharat / state

ساگر: ٹرک سے کچل کر خاتون ہلاک - خاتون نفیسہ خان

ضلع ساگر میں ایک ٹرک نے سائیکل پر سوار خاتون کو کچل دیا، جس سے اس کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی۔

Sagar: A woman was crushed to death by a truck
ساگر: ٹرک سے کچل کر خاتون ہلاک
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 6:01 PM IST

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے جرو آکھیڑا تھانہ علاقے میں آج ایک ٹرک نے ریلوے پھاٹک کو توڑتے ہوئے دوسری طرف ایک موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون کو کچل دیا۔ جس سے اس کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کے دوران ٹرک نے وہاں کھڑے تین دیگر گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔

پولس نے بتایا کہ جرو آکھیڑا۔کھورئی مارگ پر صبح ایک ٹرک ریلوے پھاٹک کو توڑتے ہوئے پھاٹک کی دوسری طرف موٹرسائیکل سوار ایک خاتون نفیسہ خان (34) کو اپنی زد میں لے لیا جس سے اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد ٹرک تین دیگر گاڑیوں کونقصان پہنچاتے ہوئے کھورئی کی طرف چلاگیا جہاں ڈرائیور ٹرک کو چالو حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اس واقعہ کے بعد جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تباہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹایا اور آمد و رفت کو شروع کروایا۔ پولس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.