انہوں نے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر میرے اس بیان سے ملک دشمن عناصر کو خوشی ہوتی ہے تو میں اسے واپس لیتی ہوں۔ ہیمنت کرکرے ملک کے دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اس لیے میں بھی انہیں شہید مانتی ہوں۔
ان کے متنازع بیان سے بی جے پی نے بھی پلہ جھاڑ لیا ہے۔
بی جے پی کے صدر دفتر نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ وضاحت دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کا واضح موقف ہے کہ آنجہانی ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ان کو شہید مانا ہے۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کے بارے میں بی جے پی نے واضح کیا کہ ان کا بیان پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ وہ سادھوی پرگیہ کا ذاتی بیان ہے جو برسوں تک انہیں ہونے والی جسمانی اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے دیا گیا ہوگا۔