بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 7-8 سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مل کر سدبھاونا سمیلن کا انعقاد کیا جس میں کامرڈ شیلیندر سنگھ شیلی نے کہا کہ بھارت میں جس طرح سے نفرت کی سیاست کو وہ عام کیا جا رہا ہےو ہ تشویش کا باعث ہے۔ سیاست میں مذہب کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کی مخالفت کرنے کے لئے سیاسی اور سماجی تنظیموں کے لوگ ایک جگہ جمع ہوکر مہاتما گاندھی کی شہادت کے 75 ویں سال میں سدبھاونا کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ نفرت کی سیاست کی مخالفت کرے۔ملک میں سدبھاونا کو، آئینی حقوق کو، انسانیت کو اور ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لئے عہد پابندہو جائیں۔ انہوں نے کہا اگر ملک کی عوام نفرت کی سیاست کا شکار ہوگئی تو پھر ملک میں کچھ بھی نہیں بچے گا۔ نہ آئین بچے گا، نہ جمہوریت بچے گی نہ انسانیت بچے گی۔ اس لئے بھارتی کمیونسٹ پارٹی، ماکس وادی کمیونسٹ پارٹی، راسٹریہ جنتا دل، سمانتادل، لوک تنتری سماج وادی پارٹی مل کر آج انہیں سب مسائل پر اجلاس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Jan Andolan Rally بھوپال میں کانگریس کی جانب سے جن آندولن ریلی کا اہتمام
کامریڈ سندھیا شیلی نے بتایا کہ جب ہمارا ملک آزاد ہوا تو ملک کا اہم نظریہ سیکولرازم اور جمہوریت تھا۔جب تک یہ نظریہ ہم ہماری پالیسیوں میں نافذ نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے ملک کی سیکولرزم خطرے میں رہے گا۔