ETV Bharat / state

'ریلیوں کے دوران جھڑپ پی ایف آئی کی سازش' - مخصوص مذاہب کو نشانہ

رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ہندو مذہبی تنظیموں نے ریاست کے تین اضلاع میں شوبھا یاترا اور ریلیاں نکالی، اس دوران کئی مقامات پر مسجد پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا اس دوران پتھربازی کے واقعات بھی پیش آئے جسے لے کر سخت نظریے کی حامل ہندو تنظیم آر ایس ایس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سازش قرار دیا ہے۔

'رام مندر کے لیے نکالی گئیں ریلیوں کے دوران جھڑپ پی ایس آئی کی سازش'

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 12:50 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں متعدد اضلاع میں ہندو تنظیموں نے رام مندر کے لیے فنڈ جمع کرنے کے نام پر ریلیاں اور شوبھا یاترا نکالی تھی، اس دوران اندور ، اُجین اور مندسور میں ریلیوں کے دوران مسجد پر حملے کے واقعات سامنے آئے تھے۔

'رام مندر کے لیے نکالی گئیں ریلیوں کے دوران جھڑپ پی ایس آئی کی سازش'

اب اس معاملے کو لے کر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے، کانگریس شیوراج حکومت پر ان واقعات کے حوالے سے مخصوص مذاہب کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کررہی ہے۔ تو دوسری طرف سخت نظریے کی حامل ہندو تنظیم آر ایس ایس کے افسر ونیت نواٹھے نے ان واقعات کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سازش قرار دیا ہے۔

آر ایس ایس مالوا صوبہ کے شریک نگراں ونیت نواٹھے نے کہا کہ 'ملک بھر کے سنتوں کی کال پر ہر ہندو مندر کی تعمیر میں شرکت یقینی بنانے کے لئے فنڈز اکٹھے کیے جارہے ہیں، اسی تسلسل میں دسمبر کے مہینے میں تقریبا تین دن کے لیے مالوا نماڑ میں بائیس سو ریلیوں اور شوبھا یاترا نکالی گئی، کہیں بھی کچھ نہیں ہوا، لیکن ماحول کو خراب کرنے کے لیے اجین، مندسور کے بعد اندور میں گوتم پورہ کے اقلیتی اکثریتی علاقوں میں گھروں سے پتھراؤ کیا گیا، یہ سب منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا، پی ایف آئی اس میں شامل ہے، یہ ایک عسکریت پسند تنظیم ہے، جو ایسی سرگرمیاں انجام دیتی ہے، اس پر سختی سے کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 'ان واقعات میں ہمارے بہت سے کارکن زخمی ہوئے ہیں، لیکن اب میڈھا پاٹکر اور ایڈوکیٹ ہاشمی جیسے لوگ ہم پر تشدد کا الزام لگارہے ہیں جو غلط ہے، وہ خود ہی چاہتے ہیں کہ اس قسم کی لڑائیاں جاری رہیں، لہذا وہ قابل اعتراض بیان دے رہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا مقصد کسی کو چھیڑنا اور تنگ کرنا نہیں تھا، ریلیاں اور شوبھا یاترا گاؤں گاوں تک چلائے جارہے ہیں، تین جگہوں پر جہاں واقعات ہوئے وہاں بھی معمول کے طور پر ہی ریلیاں ریلیاں نکالی گئیں، لیکن کچھ لوگوں نے منظم انداز میں پتھراؤ کیا، یہ بدقسمتی ہے، انتظامیہ کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے، ہم ان کے ساتھ ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.