ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک - مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے ککرا گاؤں میں ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کی وجہ سے 11 لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ کئی لوگ سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔

مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:01 PM IST

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں پوہری تھانہ علاقہ ککرا گاؤں کے پاس جمعہ کو بھیانک سڑک حادثہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں 11 لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔

وہیں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ایمبولینس سے زخمیوں کو پوہری اسپتال لایا گیا۔ کئی زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

ککرا گاؤں کے پاس بھیانک سڑک حادثہ کی جانکاری ملتے ہی شیو پوری کلکٹر صدر کمار سنگھ اور ایس پی راجشی سنگھ چندیل ضلع اسپتال پہنچے جہاں زخمیوں کے بہتر علاج کا انتظام کرایا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق وجے پور تحصیل کے ڈھنڈری خرد اور ڈھوری گاؤں کے گوجر سماج کے لوگ کراہت تحصیل کے میراون میں ایک شوک سبھا میں شامل ہونے گئے تھے۔ میراون سے لوٹتے وقت پوہری شیوپور روڈ پر ککرا گاؤں کے پاس جمعہ کی شام تقریباً 6:45بجے تیز رفتار پک اپ گاڑی موڑ پر بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔

پک اپ میں سوار تقریباً 40 لوگوں میں سے 8 لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.