ETV Bharat / state

Plane Crashed in Rewa ریوا میں ٹرینی ایئرکرافٹ کریش، پائلٹ کی موت - ریوا نیوز

ریوا میں ایک ٹریننگ دینے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی۔ Trainee Plane Crashed in Rewa

ریوا میں ٹرینی ائیرکرافٹ کریش، پائلٹ کی موت

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 9:17 AM IST

Updated : Jan 6, 2023, 1:03 PM IST

ریوا: ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا میں ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے بتایا جارہا ہے کہ پلٹن کمپنی کا ٹریننگ دینے والا طیارہ عُمری میں ایک مندر کے گنبد سے ٹکرا کر گر گیا۔ اس حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی ہے جب کہ دوسرا ٹرینی پائلٹ شدید زخمی ہوا ہے، فی الحال زخمی پائلٹ کا علاج سنجے گاندھی ہسپتال میں جاری ہے۔ ریوا شہر کے چورہاٹہ ائیرپورٹ پر رات میں ایک بجے اک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ Trainee Plane Crashed in Rewa اس حادثے میں پائلٹ اور ایک ٹرینی شدید زخمی ہوئے ، حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی جس کے بعد دونوں خمیوں کو سنجے گاندھی ہسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج پائلٹ کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چورہاٹہ تھانہ علاقہ کے عمری گاؤں میں طیارہ اچانک مندر کے گنبد سے ٹکرایا اور گر کر تباہ ہو گیا۔ انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے، واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ پلٹن ٹریننگ کمپنی کا تھا۔ اس حادثے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے، فی الحال پولیس انتظامیہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ Trainee Plane Crashed in Rewa

اطلاعات کے مطابق طیارے نے جمعرات کی رات گیارہ بجے کے قریب فضائی پٹی سے ٹیک آف کیا اور کچھ ہی دیر بعد طیارہ کے کریش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد انتظامی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمی پائلٹس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ پائلٹ کیپٹن ومل جو کہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے رہنے والے ہیں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ہے۔اسی حادثے میں ایک ٹرینی پائلٹ سونو یادو جو کہ راجستھان کا رہنے والا ہے شدید زخمی ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تربیتی طیارہ رات گئے گہرے کہرے کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے، جو پہلے عمری گاؤں میں واقع درخت سے ٹکرایا پھر مندر کے گنبد سے ٹکر کر گرا اور تباہ ہوگیا۔ Trainee Plane Crashed in Rewa

ریوا میں ٹرینی ایئرکرافٹ کریش

Last Updated : Jan 6, 2023, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.