ضلع کے چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر کی جانب سے کل دیر رات جاری بلیٹن کے مطابق 213 افراد کے سیمپل پازیٹو اور 1280 کے سیمپل نگیٹو پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 20،244 ہوگئی، جن میں سے 17847 افراد اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق ضلع میں اب تک کورونا متاثرین کی وجہ سے 430 افراد کی موت ہوئی ہے۔ باقی تقریباً دو ہزار لوگوں کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن کا سب سے زیادہ اثر اندور اور بھوپال ضلع میں دیکھا گیا ہے ۔تقریباً سات ماہ سے شہری کورونا کا خطرہ جھیل رہے ہیں۔