ETV Bharat / state

عالمی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی کورونا پازیٹیو

عالمی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں جس کے بعد انھیں بھوپال کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 11:21 AM IST

image
image

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی نے اپنی بیماری کی خبر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کو بتائی۔

ان کے چاہنے والوں کو جب اس کی خبر ملی تو فکر اور دعاؤں کے میسج سوشل میڈیا پر لگاتار چل رہے ہیں ۔

دراصل گزشتہ کئی دنوں سے منظر بھوپالی کی طبیعت ناساز چل رہی تھی جس کے سبب انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور جمعرات کے روز ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

رپورٹ کے مطابق منظر بھوپالی میں کورونا کورونا کے ابتدائی علامات ظاہر ہوئیں تھی جس کے بعد انہیں جمعرات کی رات اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

اسی دوران ان کی اہلیہ اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ گھر پر ہی کروایا گیا، خوش قسمتی سے ان دونوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔

وہیں منظر بھوپالی نے آج صبح سوشل میڈیا کے ذریعے کہا ہے کہ 'میرے چاہنے والوں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ مجھے اب بہتر محسوس ہو رہا ہے'۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی دعائیں جلد ہی رنگ لائے گی اور وہ پوری طرح صحتیاب ہو کر جلد سب کے درمیان ہوں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.