ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: مذہبی مقامات پر پھر سے پابندی عائد

مدھیہ پردیش میں کورونا کے پیش نظر پھر سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ تہواروں پر عوامی جھانکیاں نہیں نکالی جائیں گی، اور مذہبی مقامات پر ایک بار میں 5 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوں گے۔

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 4:55 PM IST

madhya pradesh home minister narottam mishra
وزیر داخلہ نروتم مشرا

ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار کورونا انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے۔ وہیں بھوپال کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر بڑی تعداد میں کورونا مثبت مریض مل رہے ہیں۔ جس کے مدنظر صوبے کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے بعد صوبے کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بتایا کہ،' ریاست میں کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لئے تہواروں پر عوامی جھانکیاں نہیں نکالی جائے گی۔ مذہبی مقامات، عبادتی مقامات پر ایک مرتبہ میں 5 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوں گے۔

شادی، منگنی وغیرہ میں دونوں فریقین کے 10-10 لوگ سے زیادہ شامل نہیں ہوں گے۔ وہیں اگر کسی کی موت ہو جاتی ہے تو اس میں صرف 20 لوگ شامل ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ ، ' ہندو سماج کا تہوار گنیش اتسو بھی قریب ہے ۔اس لئے ان مورتی بنانے والوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی مورتیاں بنائیں۔ وہی گنیش اتسو پر کہیں پر بھی پنڈال نہیں لگائے جائیں گے سب اپنے گھروں میں ہی چھوٹی مورتیاں لا کر اتسو منائیں۔'

وہی عیدالاضحیٰ پر نروتم مشرانے کہا کہ، 'عید کی نماز بھی عید گاہ پر ادا نہیں کی جائے گی، عید الاضحیٰ کی نماز سبھی کو اپنے گھروں میں ادا کرنی ہیں۔ ساتھ ہی محرم میں بھی کسی طرح سے تعزیہ نہیں نکالے جائیں گے۔'

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ، ' شہر میں عام جگہوں پر بھی جمع نہ ہونے دیں اور ہوتی ہے تو ان کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.