ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک بار پھر مذہبی مقامات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے- ریاست اور بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے سبب پابندی عائد کی گئی ہے۔
آج لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مساجد گئے تو انہیں نماز گھر پر ہی ادا کرنے کو کہا گیا۔مساجد میں نماز جمعہ صرف پانچ افراد نے ہی ادا کی، حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت لوگ گھروں سے ہی وضو کرکے آئے اور صفائی کا بھی پورا خیال رکھا گیا۔
اسی طرح ضلع انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے معاملے کے تحت ان تہواروں پر بھی پابندی عائد کردی جس میں زیادہ لوگ اکھٹا ہوتے ہیں۔ مثلا گنیش اتسو اور محرم میں تعزیہ داری ساتھ ہی عید الاضحی پر مساجد میں صرف پانچ افراد ہی نماز ادا کریں گے اور باقی لوگ اپنے اپنے گھروں میں نمازوں کا اہتمام کریں گے-