ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: نصاب میں رام چرِت مانَس شامل کرنے پر مذہبی رہنما ناراض - سکھ مذہب کے رہنما گرو چرن ارورا

سکھ مذہب کے رہنما گرو چرن ارورا نے کہا کہ 'نصاب میں سبھی مذہب کی کتابوں کو شامل کریں تاکہ ہمیں ایک دوسرے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل ہو۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک میں بھائی چارہ بڑھے گا اور ملک ترقی کرے گا۔'

مدھیہ پردیش: نصاب میں رام چرت مانس شامل کرنے پر مذہبی رہنما ناراض

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 6:44 PM IST

Updated : Oct 5, 2021, 7:20 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے نصاب میں رام چرِت مانَس کو شامل کرنے کے اعلان کے بعد کئی مذہبی رہنماؤں نے اس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کو بھگوا کررہی ہے یہ ہمیں منظور نہیں۔'

نصاب میں رام چرِت مانس کو شامل کرنے پر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ 'ہمارا ملک بہت پیارا ملک ہے اور یہاں سبھی مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ سبھی ایک دوسرے کی کتابوں کا احترام بھی کرتے ہیں۔'

مدھیہ پردیش: نصاب میں رام چرِت مانَس شامل کرنے پر مذہبی رہنما ناراض

انہوں نے کہا کہ 'حکومت جو کررہی ہے وہ تعلیم کی نہیں بلکہ بھگوا کَرن کی بات کررہی ہے اور ہمیں اس پر سخت اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا 'مذہبی کتابیں جو ہوتی ہے وہ بڑے ادب کے ساتھ پڑھی جاتی ہے اسے اپنے مفاد یا پالیسی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔'

وہیں بودھ مذہب کے رہنما بھنتے ساگر نے کہا کہ 'بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت صرف رام چرت مانس کو ہی نصاب میں شامل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اس ملک میں اور بھی مذہب ہیں جنہیں ان پر بھی توجہ دینا چاہیے ورنہ عوام کا حکومت سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: دہلی یونیورسٹی کے نصاب سے دلت ادب ہٹانے پر مصنفین چراغ پا

عیسائی مذہب کے رہنما فادر آنند موٹنگ نے کہا کہ 'ہم اس معاملے کو لے کر ہائی کورٹ گئے ہیں اور ہمارا ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے کہ نصاب میں رام چرت مانس کو شامل کیا جا رہا ہے تو اس میں دوسرے مذہب کی اچھی باتوں کو بھی شامل کیا جائے جس سے قومی یکجہتی کی مثال پیش ہوگی۔'

Last Updated : Oct 5, 2021, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.