ETV Bharat / state

MP Election 2023 ایم پی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی فہرست پر ردعمل

اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی فہرست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے صوبائی نائب صدر جیتو جراتی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب انتخابی ضابطۂ اخلاق عائد ہونے سے قبل ہی بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کردیا۔ Reaction to BJP list for MP assembly elections

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 3:59 PM IST

ایم پی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی فہرست پر ردعمل

اندور: ریاست مدھیہ پردیش میں 2023 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس کو لے کر اب سرگرمیاں اور تیز ہو گئی ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے 39 ناموں کا ایک روز قبل ہی اعلان کیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات کا ہونا طے ہے۔ جس کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس میں 39 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ وہ حلقے ہیں جہاں فی الحال کانگریس کا قبضہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر وہ حلقے ہیں جہاں بی جے پی کو لگاتار دو یا تین بار سے انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ وہیں بی جے پی نے 2018 میں ہوئے انتخابات میں شکست کھا گئے 14 امیدواروں کو پھر سے موقع دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبائی نائب صدر نے بتایا کہ ان میں چار سابق وزرا ہیں۔ جن میں للیتا یادو، لال سنگھ آرے، اوم پرکاش دھورے اور نانا بھاؤ مہڑ بھی شامل ہیں۔ مالوا اور نیماڑ کے 11 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں اندور کا راؤ اسمبلی حلقہ بھی ہے جہاں فی الحال کانگریس کے سابق وزیر تعلیم چیتو پٹواری رکن اسمبلی ہیں۔ یہاں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے مدھو ورما کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست کے اعلان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اور صوبائی نائب صدر جیتو جراتی نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جراتی نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ عائد ہونے سے قبل ہی ہماری پارٹی نے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا۔ ہم پورے اعتماد سے پارٹی کی پالیسی اور پرجوش طریقے سے تمام امیدواروں کو جتانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 اسمبلی انتخابات میں صوبے میں 15 سال سے قبضہ جمائے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو کانگریس نے شکست دی تھی۔ جہاں 18 مہینے ہی کانگریس برسر اقتدار رہ پائی۔ تاہم بعد ازاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ڈرامائی انداز میں پھر سے صوبے میں سرکار بنا لی۔ اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی پوری تیاری کے ساتھ 2023 اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں اتر رہی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کانگریس اپنے امیدواروں کی فہرست کب جاری کرتی ہے۔ کیونکہ صوبے میں ان دونوں ہی پارٹیوں کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ ورنہ کانگریس تو ابھی بجرنگ دل والے بیان کے اردگرد ہی گھوم رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.