ETV Bharat / state

مدارس پر متنازع بیان، ریاستی وزیر تنقیدوں کی زد میں

ریاستی وزیر اوشاٹھاکر نے مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو دہشت گرد کہنے پر جمیعت العلما مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے سخت رد عمل کا اظہار کیا-

حاجی محمد ہارون
حاجی محمد ہارون
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:53 PM IST

مدھیہ پردیش کی ریاستی وزیر اوشا ٹھاکُر کے متنازع بیان پر جمیعت العلماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ 'مدارس کی حب الوطنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کی آزادی میں مدارس کا اہم کردار ہے۔

حاجی محمد ہارون، صدر، جمعیت العلماء، مدھیہ پردیش

انہوں نے کہا کہ 'ملک کا نام روشن کرنے والے مدارس کو دہشت گردی کا اڈہ کہنے والوں کو ان مدارس مین جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کس طرح کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ انتخابات کے وقت ہی فرقہ پرستی پھیلانے والے ان مدارس کو بدنام کرنے کا کام کرتے ہیں۔

اوشا ٹھاکُر کے مدرسوں کے تعلق سے نفرت انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے حاجی محمد ہارون نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی نیز تحریک آزادی میں مدرسوں کا کردار روز اول سے عیاں ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ 'جو لوگ مدارس کو بد نام کرنے کا کام کرتے ہیں انہیں پہلے مدرسوں میں جاکر معلومات حاصل کرنی چاہیے-

حاجی ہارون نے اوشا ٹھاکُر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نفرت انگیز اور فرقہ پرستانہ بیانات پر لگام لگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تقریباً 90 فیصد مدرسے مسلمانوں کی جانب سے ملنے والی امداد سے چلتے ہیں۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی ریاستی وزیر اوشا ٹھاکُر نے ایک پریس کانفرنس میں مدرسوں کے تعلق سے کہا تھا کہ مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو دہشت گرد کہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.