ETV Bharat / state

سندھیا کے استعفی کے بعد کیلاش وجئے ورگیہ کا رد عمل - جیوتیرادتیا سندھیا

کانگریسی رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کے استعفیٰ کے بعد، سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے مسٹر سندھیا کے فیصلے کو ملک کے مفاد میں بتایا ہے۔

سندھیا کے استعفی کے بعد کیلاش وجئے ورگیہ کا رد عمل

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:46 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریسی رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کے استعفیٰ دینے کے درمیان بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے جیوتیرادتیا سندھیا کے فیصلے کو ملکی مفاد میں بتایا ہے۔

سندھیا کے استعفی کے بعد کیلاش وجئے ورگیہ کا رد عمل

کیلاش وجئے ورگیہ نے ہولی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی کمل ناتھ حکومت بننے کے بعد سے ہی دگ وجے سنگھ اور وزیر اعلی کمل ناتھ نے انہیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا تھا جس سے وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس چھوڑنے کا سندھیا کا فیصلہ ملک کے مفاد میں ہے اور بی جے پی میں ان کے آنے سے ملک بھر میں کانگریس کمزور ہوجائے گی اور سندھیا کا فیصلہ کانگریس سے پاک بھارت کے لئے ایک اہم فیصلہ ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کمل ناتھ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اب کمل ناتھ حکومت جانے والی ہے، اس لیے لوگ اپنے پیسے لینے کے لیے وزیراعلی اور وزرا کے بنگلے پر کھڑے ہیں، کیوں کہ کمل ناتھ حکومت میں ہر کام ایڈوانس پیسے لیکر ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پالیسی کرسی پر قبضہ کرنے والی پالیسی بن گئی تھی، کارکن ملک کے مفاد کے معاملات پر کانگریس سے ناراض ہیں، لیکن یہ آغاز ہے، آنے والے وقت میں کانگریس کے کارکنان بڑے پیمانے پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.