اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کی اٹیرا اسمبلی حلقہ کے ایک ووٹنگ سینٹر پر شکایت ملنے کے بعد دوبارہ ووٹنگ کی جا رہی ہے۔ ریاست میں اسمبلی حلقوں کی 230 حلقوں کے لیے واحد مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے، وہیں بھنڈ ضلع کی اٹیرا اسمبلی حلقہ نمبر 71 پر شکایت ملنے کے بعد گورنمنٹ مڈل بلڈنگ کیشو پورہ پولنگ مرکز پر دوبارہ ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہو ئی ہے جو شام سات 6 تک جاری رہے گی۔ اس مرکز پر رائے ہندگان کی تعداد 1223، ہے۔ دوپہر 12 بجے تک 20 جب کہ یہاں دوپہر ایک بجے تک 25 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ 17 نومبر کو اس مرکز پر 89 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
مدھیہ پردیش کی تمام 230 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ختم، کم از کم 72 فیصد ووٹنگ
بتایا جا رہا ہے کہ 17 نومبر کو ووٹنگ کے دوران پولنگ مرکز میں کچھ لوگ گھس گئے تھے اور رائے ہند گان کو ڈرا دھمکا کر پرچیاں جمع کر انتخاب کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کی شکایت پر پیٹا سین افسر نے چار ملازم کو معطل کر دیا تھا اور علاقہ کے تھانے میں معاملہ درج کرایا تھا۔ یہاں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا امیدوار اروند سنگھ بهادوريا کو جب کہ کانگریس نے اپنا امیدوار ہمت کٹارے کو بناتے ہوئے میدان میں اتارا ہے۔ 17 نومبر کو ووٹنگ کے بعد دونوں ہی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے۔ بتاتے چلیں مدھیہ پردیش کی اس سیٹ پر گزشتہ 18 برسوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبضہ ہے۔ جب کہ اس بار بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ صوبہ میں انتخاب کے نتائج کا اعلان تین دسمبر کو ہوگا۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پہلا سے ہی تیاریاں کر لی ہیں۔