ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کے ملزم کو پھانسی کی سزا - فیصلہ ڈھائی مہینے میں آگیا

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں چار برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

جنسی زیادتی کے ملزم کو پھانسی کی سزا
جنسی زیادتی کے ملزم کو پھانسی کی سزا
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:53 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:29 AM IST

اندور کے شہر محو میں چار برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

یکم دسمبر 2019 کو اندور شہر کے قریب محو علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔

جب چار برس کی بچی اپنے والدین کے ساتھ چکی والے مہادیو مندر کے باہر سڑک پر سو رہی تھی تب انکیت یادو وجے ورگیہ نامی ملزم، بچی کو اٹھا لے گیا اور کھنڈر نما مقام پر جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا تھا ۔

دوسرے روز بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے فورا معاملہ درج کر تفتیش کرنے کے بعد انکیت کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد کورٹ میں یہ مقدمہ چلا جس کا فیصلہ ڈھائی مہینے میں آگیا اور انکیت کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.