پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے 48 دن پورے ہو چکے ہیں، جس کے بعد حالات قابو میں آ رہے ہیں تو کہیں ابھی کورونا کا قہر جاری ہے۔
وہی 48 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد جب سینٹرل ریلوے نے اپنی خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ لیا، جس میں شروعاتی دور میں چند ٹرینیں چلائی جائے گی۔
جس کے مدنظر مدھیہ پردیش میں ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر کس طرح سے ریلوے اسٹیشن پر آئیں گے اور کس طرح سے ٹرین میں بیٹھیں گے، پوری ریہرسل کی گئی۔
ٹرین کے سفر کے وقت مسافر کو ٹکٹ لینے کے بعد ایک لائن بنانی ہوگی، جس میں انہیں معاشرتی فاصلے کا خاص دھیان رکھنا پڑے گا۔ پھر اس کے بعد مسافروں کا سامان اسکیننگ کی جائیگی۔
جس کے بعد مین گیٹ پر مسافروں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔ پھر ان کا ٹمپریچر دیکھا جائے گا اور ان کا پورا ریکارڈمینٹین کرنے کے بعد انہیں کوچ میں بیٹھنے دیا جائے گا۔
ان سب مرحلوں کو پورا کرنے کے لئے مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر دو گھنٹہ پہلے بلایا جائے گا۔