پولیس نے جب بزرگ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے خود کو دماغی طور سے بیمار بتایا۔
دراصل 14 جولائی کو ایک بزرگ نے جبل پور ریلوے اسٹیشن پر سموسے سے چھپکلی نکلنے پر ہنگامہ کیا تھا، چھپکلی دیکھنے کے بعد اس نے طبیعت خراب ہونے کی بات کی۔
ریلوے انتظامیہ نے جب بزرگ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے لگی تو اس کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو بلایا گیا لیکن علاج کے شروع ہونے سے پہلے ہی بزرگ نے بھوپال جانے کی خواہش ظاہر کی۔
بزرگ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اے سی فرسٹ کلاس میں بزرگ کا ٹکٹ کرایا اور اسے جبل پور سے روانہ کیا۔
انتظامیہ کو اس کی سچائی تب معلوم ہوئی جب مدراس کے پاس گنتکل ریلوے اسٹیشن پر بیریانی میں چھپکلی نکلنے کی شکایت لے کر وہ انتظامیہ کے پاس پہنچا۔
دونوں معاملے ایک جیسے ہونے پر انتظامیہ بزرگ کے ساتھ سختی سے پیش آئی۔
پوچھ گچھ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بزرگ کے پاس ایک ایسی مچھلی ہے جو چھپکی جیسے معلوم ہوتی ہے۔
بزرگ نے اس کا ایک حصہ جبل پور کے سموسے میں اور مچھلی کا دوسرا حصہ گنتکل ریلوے اسٹیشن کی بیریانی میں ڈال دی تھی۔
بزرگ پنجاب کا رہنے والا ہے لیکن ابھی وہ گجرات میں قیام پذیر ہے۔
معمر شخص کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی اس طرح کی حرکت کرچکا ہے۔
ریلوے انتظامیہ بزرگ کی سبھی شکایتوں کی جانچ کررہی ہے، ساتھ ہی اس کے پرانے ریکارڈ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔