رتلام، ایم پی: مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں این آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کی مدد سے راہل سین نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے سین کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد الوٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے رانچی لے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ الوٹ کا راہل سین رانچی میں آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والے فیضان کے کانٹیکٹ میں تھا۔ کچھ روز قبل این آئی اے نے فیضان انصاری اس سے تعلق کے ڈیجیٹل ثبوت ضبط کیے تھے۔ جس میں سوشل میڈیا کے ذریعہ راہل سین فیضان کے کانٹیکٹ میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس آفیسر راہل لڈا نے بتایا کہ رانچی میں آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے کے الزام میں فیضان انصاری کو گرفتار کیا تھا جس سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا تھا کہ فیضان کے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک شخص راہل سین کانٹیکٹ میں ہے جو مسلسل چیٹنگ کرتا تھا۔ جس کے لیے رانچی سے ایک لیٹر فراہم ہوا تھا۔ جس کی بنیاد پر ہم نے مقامی پولیس کی ٹیم تشکیل کی اور این آئی اے کے ساتھ الوٹ سے راہل سین نامی شخص کو گرفتار کیا۔ جس کے پاس سے کالا کپڑا چاقو برآمد ہوا ہے۔ جو آئی ایس آئی ایس کا نشان ہے۔ ساتھ ہی کچھ موبائل سم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ راہل سین فیضان سے لگاتار کانٹیکٹ میں تھا پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کا انسٹاگرام آئی ڈی عمر کے نام سے بنا ہوا تھا۔