ETV Bharat / state

'کلاؤڈ رڈار' پر مودی کا بیان، راہل کا سوال - مدھیہ پردیش

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے 'کلاؤڈ رڈار' کے تبصرے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا کہ ' کیا اب بھارت میں بارش ہونے پر تمام ایئر کرافٹ غائب ہو جائیں گے؟'

rahul gandhi
author img

By

Published : May 14, 2019, 6:18 PM IST

مدھیہ پردیش کے نیمچ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 'نریندر مودی نے فضائیہ کے سربراہ اور فوج کے افسروں سے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے رڈار ایئرکرافٹ کا سراغ نہیں لگا سکے گا جس سے فائدہ ہوگا۔ نریندر مودی جی، جب کبھی بھارت میں بارش ہوتی ہے، کیا وہ تمام ایئر کرافٹ رڈار سے غائب ہو جاتے ہیں۔'

حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں مودی نے کہا تھا کہ 'بالاکوٹ اسٹرائک کے لیے بارش بہتر ہے چونکہ اس دوران آئی اے ایف فائٹر جیٹس کو بادل سے مدد ملے گی اور پاکستان کے رڈار سے آپریشن کے دوران بچ سکتے ہیں۔'

راہل گاندھی نے کہا کہ 'جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے بی جے پی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ہر 24 گھنٹے میں 27 ہزار نوجوان روزگار سے محروم ہو رہے ہیں۔'

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.