ETV Bharat / state

راحت اندوری کے یوم پیدائش کے موقع پر 'راحت فیسٹیول' کا انعقاد - شام اے قلندر

عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کے یوم پیدائش کے موقع پر راحت فیسٹیول کا انعقاد کیا جائےگا۔ راحت فیسٹیول کی تیاری کے لیے گزشتہ شب ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا 'شام قلندر'۔

راحت اندوری کی یوم پیدائش پر 'راحت فیسٹیول' کا انعقاد کیا جائےگا

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 4:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کی یوم پیدائش کے موقع پر راحت فیسٹیول کا انعقاد کیا جائےگا۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کو اس دنیا سے گزرے ہوئے ایک برس سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے۔

راحت اندوری کی یوم پیدائش پر 'راحت فیسٹیول' کا انعقاد کیا جائےگا

راحت اندوری کا انتقال کورونا بحران کے دوران ہوا تھا اور پہلی برسی کے موقع پر بھی کورونا کا قہر جاری تھا، جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والے کسی تقریب کا انعقاد نہیں کرسکے لیکن اب ان کے یوم پیدائش کے موقع پر راحت فیسٹیول کا انعقاد کیا جائےگا۔

راحت فیسٹیول کی تیاری کے لیے گزشتہ شب ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا 'شام قلندر'۔ اس محفل میں ان کے عزیزوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے اشعار بھی سنائے۔

یہ بھی پڑھیں: اندور: بی جے پی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

اس موقع پر راحت اندوری کے صاحبزادے شاعر ستلج راحت نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔

واضح رہے کہ نامور شاعر ڈاکٹر راحت اندوری 11 اگست سنہ 2020 کو خالق حقیقی سے جا ملے تھے، راحت اندوری ایک ایسے شاعر تھے جو کئی دہائیوں تک مشاعروں کی جان بنے رہے، ان کی انداز شاعری کا ہر شخص دیوانہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.