ETV Bharat / state

بھوپال: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج - Protest against mob lynching

بھوپال میں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کالے کپڑے پہن کر ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔

بھوپال: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج
بھوپال: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:38 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ہجومی تشدد کی وارداتوں کے خلاف بھوپال سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کالے کپڑے پہن کر منٹو ہال میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران عارف مسعود نے ریاست کے گورنر سے صوبے میں ہجومی تشدد کی وارداتوں میں نیشنل سیکیورٹی ایکٹ لگانے اور سی بی آئی سے معاملے کی جانچ کرنے کا مطالبہ بھی کیا-

بھوپال: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج

اس احتجاج میں عارف مسعود کے ساتھ ہجومی تشدد کے متاثر دیواس کے زاہد منصوری اور اجین کے عبدالراشد بھی موجود تھے۔

عارف مسعود نے کہا کہ 'مدھیہ پردیش میں قانونی انتظامات پوری طرح سے فیل ہو چکی ہے، حکومت کے وزرا اور ذمہ داران بیانوں سے ملزموں کے حوصلے بلند کر رہے ہیں جس سے ملزموں کا پولیس انتظامیہ کا ڈر کم ہو رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جہاں حکومت کے وزراء اور ترجمانوں کو آگے بڑھ کر صوبے کی عوام کو اس بات کی یقین دہانی دلانی چاہیے کہ ملزموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی لیکن یہ لوگ ملزموں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: امن و امان کو نقصان پہنچانے والے کو بخشہ نہیں جائے گا: نروتم مشرا

وہیں ہجومی تشدد کے شکار ہوئے عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 'ہم نہیں چاہتے کہ ملک اور صوبے کا ماحول خراب ہو لیکن جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں اور جو لوگ قصور وار ہے انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔'

عارف مسعود نے کہا 'اندور میں چوڑی بیچنے والے نوجوان کے ساتھ ہوئی واردات کے بعد اگر صوبائی حکومت اسی وقت صحیح اور سخت قدم اٹھاتی تو آج جس طرح کی وارداتیں ہو رہی ہے ان پر لگام کسی جا سکتی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.