ETV Bharat / state

بھوپال: ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج - भोपाल में मॉब लिंचिंग के विरोध में प्रदर्शन

مدھیہ پردیش میں بڑھتی ماب لنچنگ کو لےکر رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں بھوپال کی لیلیٰ ٹاکیز سے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرکے گورنر کے نام میمورنڈم دیا گیا۔

بھوپال: ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج
بھوپال: ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 3:25 PM IST

بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ریاست میں بڑھتی ماب لنچنگ کی وارداتوں کے خلاف اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج کیا اور ریاست کے گورنر کو میمورنڈم پیش کیا۔ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ میں ایک قبائلی طبقے کے نوجوان کو ٹرک سے باندھ کر گھسیٹا گیا۔ علاج کے دوران متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔

بھوپال: ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج

بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں بگڑتی قانونی انتظام کے خلاف رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں بھوپال کی لیلیٰ ٹاکیز سے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرکے گورنر کے نام میمورنڈم دیا گیا اس موقع پر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے احتجاج میں حصہ لیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 'ریاست مدھیہ پردیش امن اور سکون کا ٹاپو ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں بگڑتے قانونی انتظامات کے چلتے یہاں ماب لنچنگ کی کئی وارداتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: آدیواسی نوجوان کو گاڑی میں باندھ کر گھسیٹا گیا، علاج کے دوران موت

ضلع نیمچ میں قبائلی طبقے کے نوجوان کو ٹرک سے باندھ کر گھسیٹا گیا، اندور میں چوڑی بیچنے والے نوجوان کے ساتھ تو وہی دیو میں ایک پھیری لگانے والے کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ پیش آیا۔ ان سب وارداتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچی ہے اور ملزموں کے حوصلے بلند ہیں۔'

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 'ماب لنچنگ کی ان سب وارداتوں کو انجام دینے والوں پر این ایس اے کی کارروائی کرکے سی بی آئی جانچ کی جانا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.