ETV Bharat / state

Controversy Over News on Triple Talaq:طلاق ثلاثہ سے متعلق بے بنیاد خبرشائع کرنے پر ہندی اخبار کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 11:37 AM IST

بھوپال سے شائع ہونے والے ایک ہندی اخبارمیں یہ بے بنیاد خبر شائع کی گئی کہ دارالحکومت بھوپال میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کو مسلسل پریشان کرنے کے بعد اس کے خاوند نے تین بار طلاق بول کر رشتہ ختم کر دیا۔ اس معاملے کو لے کر محیلہ تھانے میں کیس درج ہوا ہے- خاتون کا الزام ہے کہ اس کے خاوند نے دارالقضاء میں دو گواہوں کی موجودگی میں اسے تین طلاق دیا۔ Case Registered for Publishing News About Divorce in Hindi News Paper

ہندی اخبار کے خلاف احتجاج
ہندی اخبار کے خلاف احتجاج

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایک مقامی ہندی اخبار کے ذریعہ طلاق ثلاثہ کو لے کر بے بنیاد خبر شائع کئے جانے سے مسلم سماج میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

علماء کرام اور دارلقضا کے ذمہ داران کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کئے جانے کے خلاف پیر گیٹ پر نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ اخبار کی کاپیاں بھی نذر آتش کی گئیں۔ مقامی ہندی اخبار کے خلاف ڈپٹی پولیس کمشنر کے یہاں بھی شکایت درج کروا کر مسلم سماج کے ذریعہ کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Controversy Over News on Triple Talaq

ہندی اخبار کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ بھوپال سے شائع ہونے والے ایک ہندی اخبار میں یہ بے بنیاد خبر شائع کی گئی کہ دارالحکومت بھوپال میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کوپہلے پریشان کیا گیا اس کے بعد خاوند نے تین بار طلاق بول کر رشتہ ختم کر دیا- اس معاملے کو لے کر محیلہ تھانے میں کیس درج ہوا ہے-

اس معاملے میں خاتون کا الزام ہے کہ اس کے خاوند نے دارالقضاء میں دو گواہوں کی موجودگی میں اسے تین طلاق دیا ہے۔

مزید پڑھیں:طلاق ثلاثہ کا قانون صرف سیا سی مفاد کے لئے بنایا گیا ہے: ابو عاصم اعظمی

جب کہ اس پورے معاملے پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کا کہنا ہے کے دارالقضاء میں طلاق لینے یا دینے کی کوئی سروس نہیں ہوتی ہے۔ یہاں صرف مرد اور عورت کے ذریعے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا جاتا ہے اور کل ہوئے معاملے میں بھی دونوں میاں بیوی کے سوالوں کے جواب دیے گئے، نہ کہ دار القضاء میں طلاق دینے کی بات کہی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Bhopal news
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.