ETV Bharat / state

بھوپال: حکومت کی بدانتظامی کے خلاف کالے جھنڈے سے احتجاج - Bhopal news

رکن اسمبلی عارف مسعود کی اپیل پر لوگوں نے کورونا کے دور میں حکومت کی ناکامی، اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان، دواؤں کی کالابازاری کے خلاف اپنی دکانوں اور مکانوں پر کالے جھنڈے لگائے۔

بھوپال: حکومت کی بدانتظامی کے خلاف کالے جھنڈے سے احتجاج

author img

By

Published : May 23, 2021, 10:19 PM IST

کورونا کا قہر اور لاک ڈاؤن کے بیچ مدھیہ پردیش کے اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان اور دواؤں کی ہونے والی کالابازاری کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی پارٹیاں ہی آواز نہیں اٹھا رہی ہیں بلکہ عوام بھی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے اب بیزار ہونے لگے ہیں۔

بھوپال: حکومت کی بدانتظامی کے خلاف کالے جھنڈے سے احتجاج

کورونا کے دور میں حکومت کی ناکامی ،اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان ،دواؤں کی کالابازاری کو لے کر بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کے ذریعہ بھوپال میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عارف مسعود کی کال پر نہ صرف کانگریس کارکنان بلکہ عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں اپنے گھروں کے باہر چھتوں پر کالے جھنڈے لگائے تھے۔

پولیس اور منسیپل کارپوریشن کے ملازمین دن بھر کالے جھنڈے نکالتے رہے اور کانگریس کارکنان کے ساتھ عام لوگ بھی کالے جھنڈے لگا کر حکومت حکومت کے خلاف اپنا احتجاج بلند کرتے رہے۔

واضح رہے کہ دو روز پہلے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کورونا عام انسانوں کے لیے تو ایک عذاب ہے، لیکن بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے۔

پولیس تفتیش میں وزیر اور ان کے گھر والوں کے نام انجکشن کی کالابازاری میں سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن حکومت کے ذریعہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

کورونا کی تباہ کاری کے درمیان ہسپتالوں میں بیڈ نہیں ہیں، آکسیجن کی سپلائی نہیں، دو اور انجکشن کی کالابازاری کے ساتھ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔

ان تمام باتوں کو لے کر ہم نے کالے جھنڈے لگا کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عارف مسعود نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام نے اپنا درد سمجھتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.