مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں آج سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور راج پال کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔ جس کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران اور سماجی کارکنان پر لگائے گئے تمام فرضی کیسوں کو واپس لیا جائے۔
اس سلسلے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر ڈاکٹر ممتاز قریشی نے بتایا کہ گزشتہ روز ماب لنچنگ متاثرہ کا معاملہ درج کرانے کے لیے تھانے لے کر گئے تھے، موقع سے پر متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے تھانے پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، جس پر انتظامیہ نے بھیڑ جمع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایس ڈی پی آئی اور سماجی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:کانگریس رہنما نے انصاف کے لیے اقوام متحدہ میں دی درخواست
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 24 اگست کو ریگل چوراہے پر بھی بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہوئی تھی لیکن پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، لہٰذا اس تعلق سے راج پال کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کے کارکنان پر کیے گئے مقدمے کو واپس لیا جائے، نہیں ایس ڈی پی آئی ملک گیر مظاہرہ کریں گی جس کا ذمہ دار ضلع انتظامیہ ہوگا۔