ETV Bharat / state

مورینا میں دو برادریوں کے درمیان تنازع ، حکم امتناعی نافذ

راجہ میہر بھوج کے مجسمے کے تعلق سے دو گروپوں کے درمیان ہوا تنازعہ گوالیار سے اب مورینا پہنچ گیا ہے۔ مورینا میں 12 سے زائد نوجوانوں نے بسوں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہر کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹس کو تین دن کے لیے بند کر دیا ہے۔

مورینا میں دو برادریوں کے درمیان تنازع ، حکم امتناعی نافذ
مورینا میں دو برادریوں کے درمیان تنازع ، حکم امتناعی نافذ
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 7:42 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار میں واقع راجہ میہر بھوج کے مجسمے کے تعلق سے دو گروپوں کے درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج سے ضلع میں حکم امتناعی نافذ کرنے کے ساتھ ہی تمام کوچنگ سینٹروں کو آنے والے تین دنوں کے لئے بند کرنے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق راجہ میہر بھوج کے مجسمہ پر درج ایک مخصوص کمیونٹی کے الفاظ کو ہٹانے کے مطالبہ کے تعلق سے کل ایک برادری کے نوجوانوں نے جلوس نکال کر پرانی کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا اورشہر میں لگے ایک برادری کے دیوتاوں کے ہورڈنگز اور پوسٹر پھاڑے۔ پوسٹر پھاڑنے کے بعد دوسری برادری کے لوگوں نے پولیس حکام سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پوسٹر اور ہورڈنگز پھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر واقع نورآباد پر وہاں سے نکلنے والی گاڑیوں میں نقاب پوش نوجوانوں نے توڑ پھوڑ کی۔ دونوں برادریوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ بی کارتکین نے آج مورینا ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی اور اگلے تین دن کے لیے کوچنگ سینٹرز بند کرنے کا حکم دیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.