ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 'ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس' کا سیمینار منعقد ہوا، جس میں ممتاز شخصیات نے خطاب کیا-
واضح رہے کہ کورونا وبا، لاک ڈاؤن، مہنگائی اور معیشت کے کمزور ہونے کی وجہ نے سماج کو مشکل حالات میں پہنچایا ہے- ضرورت مند اور غریب طبقے کی حالت کافی خراب ہوئی ہے- ایسے میں بے روزگار ہوئے لوگوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا سماج کا فرض ہے- اس میں زکوۃ اور عطیات کی رقم بڑا کردار نبھا سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ صحیح اور ضرورت مند شخص کی پہچان ہو اور اس کے بعد اس کی مدد کی جائے-
آج کے پروگرام میں کہا گیا کہ اقتصادی بحران کے دور سے ابھرنے اور پسماندہ اور غریب طبقہ کی ترقی اور مدد کرنے کے لیے زکوۃ کے پیسے کو مستحق لوگوں تک پہنچانے، سماج میں بہتر ماحول بنانے کی منشاء کے ساتھ 'ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس' اس طرح کے پروگرام کو انجام دے رہی ہے-
یہ بھی پڑھیں:
بھوپال: ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج
'ایسوسی ایشن آف مسلمس' نے ایک کار خیر واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے، جس کے ذریعہ ممبران ماہانہ کچھ نہ کچھ رقم اس فنڈ میں جمع کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ ہر ماہ کورونا بحران میں بیروزگار ہوئے لوگوں کو سر نو روزگار شروع کرنے کے لئے مالی مدد کی جا رہی ہے۔ تاکہ لوگ دو وقت کی روٹی سکون سے کما سکیں۔