ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Gwalior Rally سیاسی شائستگی کو برقرار رکھنا وزیراعظم کی ذمہ داری، انہوں نے اپوزیشن کی توہین کی: پرینکا گاندھی - مدھیہ پردیش میں کانگریس کی ریلی

پرینکا گاندھی واڈرا نے گوالیار کی ریلی میں کہا کہ وزیر اعظم پر سیاسی شائستگی برقرار رکھنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے لیکن انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد 'انڈیا' کے قیام کے فورا بعد ہی اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے اپوزیشن لیڈروں کو ایک سُر میں چور کہہ کر ملک کے مختلف سینئر اپوزیشن لیڈروں کی توہین کی ہے، جبکہ منی پور پر 77 دنوں تک خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے۔

Priyanka Gandhi
پرینکا گاندھی واڈرا
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 6:01 PM IST

Updated : Jul 21, 2023, 10:59 PM IST

پرینکا گاندھی کا گولیار ریلی سے خطاب

گوالیار: ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد 'انڈیا' کے قیام کے بعد پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ وزیر اعظم پر سیاسی شائستگی برقرار رکھنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے اور انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے اپوزیشن لیڈروں کو ایک سُر میں چور کہہ کر ملک کے مختلف سینئر اپوزیشن لیڈروں کی توہین کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کانگریس کی طرف سے منعقدہ 'جن آکروش ریلی' سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے ایک ایک کر کے کئی مسائل پر وزیر اعظم پر حملہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو منی پور کے بارے میں اتنے لمبے عرصے تک خاموشی اختیار کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف صنعتی گھرانوں کو لے کر مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل منعقد کی گئی اس ریلی میں ریاست میں کانگریس کے سینئر لیڈران سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجئے سنگھ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب کے آغاز میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ بھارتی سیاست کی بنیاد تحریک آزادی سے رکھی گئی تھی۔ ہمارے ملک کی روایت رہی ہے کہ ہم لیڈروں میں شائستگی، سادگی اور سچائی جیسی خوبیاں تلاش کرتے ہیں، لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر لیڈروں نے دوسروں کے عیب ڈھونڈنا شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم پر سیاسی تہذیب کو برقرار رکھنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ حال ہی میں اپوزیشن کا ایک بڑا اجلاس ہوا، اگلے ہی دن وزیر اعظم کا بیان آیا، جس میں انہوں نے اپوزیشن کے تمام لیڈروں کو چور کہا۔ اپوزیشن کے سبھی لیڈر سینئر ہیں جو ہر پلیٹ فارم پر اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور سبھی بڑی پارٹیوں کے لیڈر ہیں، جنہوں نے طویل عرصے تک ملک کی خدمت کی، لیکن وزیر اعظم نے ان سب کی توہین کی ہے۔

اس کے بعد پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ پورا منی پور دو مہینے سے جل رہا ہے، لیکن وزیر اعظم نے 77 دنوں تک کچھ نہیں کہا۔ بدقسمتی سے کل ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آیا، جس کے بعد وزیر اعظم کو منی پور پر بولنے پر مجبور ہونا پڑا۔ وزیراعظم نے ایک جملہ بولا لیکن اس میں بھی ملی جلی سیاست کی۔ ان ریاستوں کا ذکر کیا جہاں اپوزیشن کی حکومتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی 30 منٹ کی تقریر میں وہ بھی وزیر اعظم مودی پر 10 منٹ، مدھیہ پردیش حکومت کے گھپلوں پر 10 منٹ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا پر 10 منٹ بول سکتی ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی کیونکہ انہیں عوامی مسائل پر بات کرنی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے عوام سے کہا کہ عوام کو یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ حکومت نے ملک کی ساری جائیداد دو تین خاندانوں کو کیوں بیچ دی؟ حکومت نے روزگار کی کمپنیاں اپنے دوستوں کو کیوں فروخت کیں؟ اس کے ساتھ انہوں نے پبلک سیکٹر کی کمپنیوں، چھوٹے کاروبار اور فوج کی اگنیویر بھرتی اسکیم پر بھی سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ ملک کا ایک صنعتکار ایک دن میں 1600 کروڑ روپے کما رہا ہے، وہیں ایک کسان ایک دن میں 27 روپے بھی کمانے سے قاصر ہے۔اس کے علاوہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کی صورت میں پرانی پنشن نافذ کی جائے گی اور رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں کانگریس کی حکومتیں بنی ہیں، وہاں انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کرناٹک، راجستھان، ہماچل پردیش اور چھتیس گڑھ کی مثالیں بھی دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پرانی پنشن اسکیم کو مدھیہ پردیش میں بھی لاگو کیا جائے گا۔ خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ ڈیڑھ ہزار روپے جمع ہوں گے۔ گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔ 100 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی اور اس کے بعد 200 یونٹ تک بجلی کا بل آدھا کیا جائے گا۔ سال 2018 میں شروع کی گئی کسان قرض معافی اسکیم کو بھی مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے اسٹیج پر موجود مسٹر کمل ناتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گوالیار آتے ہوئے انہیں کچھ معذور لوگ ملے۔ معذوروں نے بتایا کہ انہیں پنشن کے طور پر صرف 600 روپے ملتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسٹر کمل ناتھ سے کہا کہ جب ریاست میں آپ کی (مسٹر کمل ناتھ کی) حکومت بن جائے تو معذوروں کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jul 21, 2023, 10:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.